QR CodeQR Code

فاٹا اور خیبرپختونخوا میں بارش کا امکان

8 Mar 2018 19:32

محکمہ کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہیگا تاہم ژوب، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، بنوں، پشاور ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران فاٹا اور خیبرپختونخوا کے تمام علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی کی ہے۔ محکمہ کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہیگا، تاہم ژوب، ڈی جی خان، ڈی آئی خان، بنوں، پشاور ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ کے مطابق پشاور میں آج درجہ حرارت کم سے کم 10 جبکہ زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 ٖفیصد ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ ذرائع نے جمعرات کے روز موسم کی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ ضلع کے بعض علاقوں میں بارش بھی ہو سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 710004

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/710004/فاٹا-اور-خیبرپختونخوا-میں-بارش-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org