0
Thursday 8 Mar 2018 20:04

ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر اب سندھ اسمبلی میں نہیں آؤں گی، ہیر سوہو

ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر اب سندھ اسمبلی میں نہیں آؤں گی، ہیر سوہو
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رکن صوبائی اسمبلی ہیرسوہو نے فریال تالپور سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا، انہوں نے ایم کیو ایم والوں سے اپیل کی کہ وہ انکی کردار کشی نہ کریں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ہیر سوہو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں دیئے گئے عشایئے کے روز پی پی شامل ہوگئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر اب سندھ اسمبلی میں نہیں آؤں گی، ایم کیو ایم میں خواتین کی عزت نہیں ہوتی، ایم کیو ایم میں خواتین کے ساتھ کیا کچھ ہوتا ہے جلد پریس کانفرنس میں بتاؤں گی، جو الزامات مجھ پر لگائے جا رہے ہیں، ان سب کا جواب دوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کے دوران ہارس ٹریڈنگ پورے ملک میں ہوئی، ایم کیو ایم کے 14 سے زائد ارکان پر الزامات لگے لیکن 5 خواتین ارکان کے نام ہی کیوں لئے جا رہے ہیں، مرد ارکان کے بارے میں کچھ کیوں نہیں کہا جا رہا؟۔
خبر کا کوڈ : 710010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش