0
Thursday 8 Mar 2018 20:18

پیپلز پارٹی کو سلیم مانڈوی والا کو چیئرمین سینیٹ نامزد کرنے میں اندرونی مشکلات کا سامنا ہے، ذرائع

پیپلز پارٹی کو سلیم مانڈوی والا کو چیئرمین سینیٹ نامزد کرنے میں اندرونی مشکلات کا سامنا ہے، ذرائع
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے لیے رضا ربانی کو نامزد نہ کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کچھ رہنماء پارٹی قیادت سے ناراض ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے چیئرمین سینیٹ کے لیے رضا ربانی کا نام سامنے آنے کی صورت میں حمایت کا اعلان کیا تھا، لیکن آصف زرداری نے ان کی تجویز مسترد کردی اور مولانا فضل الرحمان کو چیئرمین سینیٹ کے لیے سلیم مانڈوی والا کے نام سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کو سلیم مانڈوی والا کو چیئرمین سینیٹ نامزد کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے، پارٹی کے اہم رہنما رضا ربانی کو دوبارہ چئیرمین نہ بنانے پر سخت نالاں ہیں اور رضا ربانی کو ہی اس عہدے کے لیے موزوں سمجھتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف، جے یو آئی، اے این پی اور فنکشل لیگ نے بھی رضا ربانی کے نام پر اتفاق کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے تاحال سلیم مانڈوی والا کے نام کی منظوری تک نہیں دی، لیکن اس کے باوجود سلیم مانڈوی والا دیگر جماعتوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی ایک دو دن میں چیرمین سینیٹ کیلیے حتمی امیدوار کا اعلان کرے گی اور مانڈوی والا کو مطلوبہ حمایت نہ ملنے پر رضا ربانی کو ہی چئیرمین نامزد کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہےکہ مسلم لیگ (ن) نے بھی سینیٹ میں اپنا چیئرمین لانے کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 710014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش