0
Friday 9 Mar 2018 12:15

کوہاٹ، انڈس ہائی وے پر گاڑی اور مسافر کوچ میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 10 زحمی

کوہاٹ، انڈس ہائی وے پر گاڑی اور مسافر کوچ میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 10 زحمی
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ انڈس ہائی وے پر گاڑی اور مسافر کوچ کے مابین تصادم کے نتیجہ میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 10 زحمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق آج صبح سوات سے کراچی جانے والی کوچ کوہاٹ انڈس ہائی وے پر سماری کے قریب مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 10 شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام افراد گاڑی میں سوار تھے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہاٹ منتقل کردیا۔
خبر کا کوڈ : 710098
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش