0
Friday 9 Mar 2018 12:19

چارسدہ، 450 لیٹر شراب برآمد، 3 ملزمان گرفتار

چارسدہ، 450 لیٹر شراب برآمد، 3 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ضلع چارسدہ پولیس نے بھاری مقدار میں شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ بھاری مقدار میں شراب سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس پر سردریاب کے مقام پر قائم ناکہ بندی پر تلاشی کا نظام سخت کردیا گیا اور اس دوران گاڑی نمبر جے اے 2569 سے شراب سے بھرے پلاسٹک کے مِنی ڈرمز برآمد کرلئے جن میں مجموعی طور پر 450 لیٹر شراب رکھی گئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ شرآب کی برآمدگی کے بعد ملزمان فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے تاہم اسے ناکام بنا کر تینوں ملزمان محمد شاہ، حبیب خان اور شاہ سوار کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 710100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش