0
Friday 9 Mar 2018 18:06

سنی تحریک کے بیداری امت مسلمہ کیلئے جمعہ کو یوم اتحاد امت کے نام سے منایا

سنی تحریک کے بیداری امت مسلمہ کیلئے جمعہ کو یوم اتحاد امت کے نام سے منایا
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کی اپیل پر بیداری اُمت مسلمہ کیلئے آج جمعۃ المبارک کو "یوم اتحاد امت" کے طور پر منایا گیا۔ اس حوالے سے لاہور سنی تحریک کے رہنماؤں علامہ مجاہد عبدالرسول، علامہ حافظ رمضان قادری، علامہ غلام محی الدین جلالی، علامہ شفقات ہمدمی، علامہ پیر سیف اللہ نقشبندی، علامہ سرفراز سیالوی، مفتی محمد سلیم نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہتے و بیگناہ مسلمانوں پر کیمیائی ہتھیاروں سے بمباری پر اقوام عالم کی پُراسرار خاموشی شرمناک ہے، انسانی حقوق کے عالمی ٹھیکیداروں نے شام کے مسئلے پر اپنی آنکھیں کیوں بند کر رکھی ہیں؟ شامی مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام عالم کی خاموشی افسوسناک ہے، شہری آبادیوں پر بمباری عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگی جرم ہے، شام کا مسئلہ انسانی بنیادوں پر حل ہونا چاہیے، اگر شام میں بڑھتی ہوئی جارحیت کو نہ روکا گیا تو پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا، شام کو لیبیا اور عراق بنانے کی سازش کی جا رہی ہے، شام میں جنگ بندی کیلئے مسلم حکمران اپنا کردار ادا کریں، اگر شام میں بڑھتی ہوئی جارحیت کو فوری طور پر روکنے کیلئے اقدامات نہ کیے گئے تو پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا، پاکستان سنی تحریک بے یار و مددگار اور مظلوم شامی مسلمانوں کی داد رسی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔ انہوں نے پاکستانی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ عالمی سطح پر شامی مسلمانوں کے قتل عام کی بھر پور مذمت کرے اور اس ظلم و ستم کو رکوانے میں اپنا بھر پور سفارتی کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 710154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش