0
Friday 9 Mar 2018 18:05

نااہل نواز شریف کو ملک کی عظمت سے زیادہ اپنی کرپشن سے کمائی گئی دولت کی فکر ہے، جاوید ناگوری

نااہل نواز شریف کو ملک کی عظمت سے زیادہ اپنی کرپشن سے کمائی گئی دولت کی فکر ہے، جاوید ناگوری
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری و رکن سندھ اسمبلی جاوید ناگوری نے مسلم لیگ (ن) کے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے اس بیان کہ پیپلز پارٹی (ن) لیگ کا مقابلہ نہیں کر سکتی، پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے شک طلال چوہدری صحیح فرما رہے ہیں، کیونکہ ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ کرپشن اور ملک کی بدنامی کی سہرا صرف اور صرف (ن) لیگ کے سر جاتا ہے، جس کا مقابلہ نہ تو پیپلز پارٹی کر سکتی ہے، نہ کبھی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے نااہل وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان کا نام دنیا بھر میں بدنام کرکے رکھ دیا ہے، جنہیں ملک کی عظمت سے زیادہ اپنی کرپشن سے کمائی گئی دولت کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کی بدترین حکومت (ن) لیگ کی ہے، جس نے پانچ سال میں پیٹرول، اشیائے خوردونوش اور بیروزگاری میں اضافہ کیا، اپنی انڈسٹریز، فیکٹریوں کیلئے قومی اثاثے اسٹیل ملز اور پی آئی اے جیسے اداروں کو تباہ و برباد کر دیا، جبکہ صحت اور تعلیم کے نظام کی دھجیاں بکھیر دیں اور لاکھوں ملازمین کی زندگیوں کا سودا کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 710155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش