0
Friday 9 Mar 2018 18:36

خیبرایجنسی کے مختلف علاقوں میں فری موبائل کیمپوں کا انعقاد

خیبرایجنسی کے مختلف علاقوں میں فری موبائل کیمپوں کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ ہیلتھ فاٹا کے زیراہتمام خیبر ایجنسی کے علاقوں اکاخیل توراب کلے، رحمان کلے باڑہ میں فری موبائل کیمپوں کا انعقاد کیاگیا، جس میں ایجنسی سرجن ڈاکٹر ایوب آفریدی اور انچارج ڈاکٹر حمید کی نگرانی میں ماہر ڈاکٹر وں نے لوگوں کا معائنہ کیا اور انہیں ادویات دیں، توراب کلے میں 270 مرد 350 خواتین اور 240 بچوں جبکہ رحمان کلے میں 610 افراد جبکہ 230 بچوں کا مفت طبی معائنہ کیاگیا اور ادویات بھی دی گئیں۔ کیمپ کا مقصد قبائلی علاقوں میں بیماریوں سے بچائوکی بارے میں شعورپیدا کرنا اور علاقے کے لوگوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر مفت طبعی سہولت فراہم کرنا تھا۔
خبر کا کوڈ : 710158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش