0
Friday 9 Mar 2018 18:47

پشاور، منشیات سمگلنگ ناکام، کار سے کروڑوں کی چرس وافیون برآمد

پشاور، منشیات سمگلنگ ناکام، کار سے کروڑوں کی چرس وافیون برآمد
اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے قبائلی علاقے سے منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو موٹر کار سمیت گرفتار کرلیا۔ قبائلی علاقے سے منشیات سمگلنگ کی اطلاع پر پولیس کی خصوصی ٹیم نے اچینی چوک میں ناکہ بندی کی اور اس ایک مشکوک کار کو روکا گیا اور تلاشی لینے پر اس کے خفیہ خانوں سے 30 کلو چرس اور 11 کلو افیون برآمد کرکے ملزم محمد نواز سکنہ باڑہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 710161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش