0
Friday 9 Mar 2018 21:49

محکمہ تعلیم نے پنجاب میں سکولوں کی تقریبات میں طالبات کے رقص پر پابندی عائد کر دی

محکمہ تعلیم نے پنجاب میں سکولوں کی تقریبات میں طالبات کے رقص پر پابندی عائد کر دی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم نے پنجاب میں سکولوں کی تقریبات میں طالبات کے رقص پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نے عوامی شکایات کے پیش نظر رقص پر پابندی لگائی ہے۔ محکمہ تعلیم کو شکایت ملی تھی کہ انڈین اور پاکستانی گانوں پر معصوم طالبات سے رقص کروایا جاتا ہے۔  محکمہ تعلیم نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات، مینا بازار، یوم والدین، یوم استاد سمیت دیگر تقریبات میں کسی بھی قسم کے رقص پر پابندی عائد کی گئی ہے، خلاف ورزی کے مرتکب سکولوں کے سربراہان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محمکہ تعلیم نے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے سربراہان اور انتظامیہ کو نئے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ تمام ڈپٹی ڈی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں سکولوں کے ہنگامے دورے کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں سکول کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 710173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش