0
Friday 9 Mar 2018 23:07

پاکستان میں ووٹوں کی منڈیاں لگی ہوئی ہیں، لیکن ووٹ بیچنے والوں کو رونا پڑے گا، مریم نواز

پاکستان میں ووٹوں کی منڈیاں لگی ہوئی ہیں، لیکن ووٹ بیچنے والوں کو رونا پڑے گا، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے بہاولپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ مقبول ہوتا جا رہا ہے، پاکستانی کے دل میں گھر کر کیا گیا ہے، لیگی کارکنوں کو اپنے لیڈر پر فخر ہونا چاہیے، نوازشریف آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے سینہ تان کے کھڑا ہے، انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا، یہ موقع ان لیڈروں پر آتا تو صرف ایک فون کال پر ڈھیر ہو جاتے، انہوں نے اپنے خطاب میں عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے 2017ء میں 70 لاکھ ووٹ لیے لیکن اب 500 ووٹ لینے والے وزیرِاعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ہاتھوں اپنی پارٹی رکھ دی۔ لیڈر ایسے ہوتے ہیں جو وقت آنے پر اپنی قوم کا سودا کر دیں، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں اپنے نمائندوں کے بکنے کا الزام لگایا، لیکن سینیٹرز کو زرداری کے قدموں میں ڈال دیا۔ جس کو پاکستان کی بیماری قرار دیا اسی کے قدموں میں اپنی پارٹی ڈھیر کر دی۔ عمران خان نے کام کیے ہوتے تو زرداری سے رات کے اندھیرے میں چھپ کر نہ ملنا پڑتا۔ دشمنی نواز شریف سے لیکن اپنے ہتھیار زرداری کے آگے ڈال دیے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے سے نوازشریف مزید طاقتور ہو گیا، پاکستان کے عوام کو سب نظر آ رہا ہے، اس ڈرامے کا ڈراپ سین جلد ہو گا، مریم نواز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے 2013ء میں 70 لاکھ ووٹ لیے تھے، لیکن عمران خان نے 500 ووٹ لینے والے عبدالقدوس کی چادر میں چھپ کر رات کے اندھیرے میں آصف زرداری کے دربار پر حاضری دی، پیپلزپارٹی کو اپنے سینیٹرز دے دیئے، پاکستان کے عوام کو سب معلوم ہے کہ پردے کے پیچھے کیا ہو رہا ہے کان کو کہیں سے بھی پکڑ لو بات تو ایک ہی ہے۔ پاکستان میں ووٹوں کی منڈیاں لگی ہوئی ہیں، لیکن ووٹ بیچنے والوں کو رونا پڑے گا، نوازشریف نا منڈیاں لگاتا ہے نہ لگانے کی اجازت دیتا ہے، ووٹ بیچتا نہیں بلکہ خرید و فروخت کرنے والوں کے درمیان کھڑا ہو جاتا ہے، جو دباؤ نوازشریف پر آیا ایسا دیگر لیڈروں پر آتا تو یہ گھروں میں چھپ کر بیٹھ جاتے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا جاتا ہے، آج بھی 5 روپے کا جرم ثابت ہوئے بغیر سزائیں و پیشیاں بھگت رہے ہیں، یہ ناانصافی سابق وزیراعظم یا مریم کے ساتھ نہیں بلکہ ان کے ساتھ ہوئی، جنہوں نے اپنے پسندیدہ لیڈر کو ووٹ دیا اور ووٹ کی حرمت پر یقین رکھتے ہیں، نوازشریف مشکلات کے باوجود بلیک میل نہیں ہو رہے بلکہ جمہوریت، آئین و قانون اور عوام کے حقِ حکمرانی کے لیے ڈٹ کر کھڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کا پاناما میں نام نہیں تھا تو پھر لاڈلا کون ہے؟ اگر ترازو کا پلڑہ لاڈلے کی طرف جھکے گا تو نانصافی ہوگی، معزز ججز نے کہا ہے کہ عمران خان جرمانہ دے دیں تو ان کا گھر ریگولرائز کر دیا جائے گا، لیکن جج صاحب ہم آپ کو یہ نہیں کرنے دیں گے، اب معاملہ دھاندلی کا نہیں، یہ معاملہ جھوٹ بولنے کا ہے، بتایا جائے کہ عدالت میں جھوٹ بولنے پر آرٹیکل 62 لگتا ہے یا نہیں؟۔
خبر کا کوڈ : 710207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش