0
Saturday 10 Mar 2018 07:57

بھارت سیز فائر لائن پر بھی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بیرسٹر سلطان

بھارت سیز فائر لائن پر بھی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں کر رہا ہے، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ڈنمارک مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر آواز بلند کرے، بھارت سیز فائر لائن پر بھی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں کر رہا ہے جس سے خطے میں بڑی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، اس لئے یورپی یونین، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے صورتحال کا نوٹس لیں ورنہ یہ صورتحال پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں اپنی رہائشگاہ پر ڈنمارک کے سفیر رولف ہئے پریرا ہامبوئے سے ڈیڑھ گھنٹے کی تفصیلی ملاقات کرتے ہوئے کیا۔
خبر کا کوڈ : 710232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش