0
Saturday 10 Mar 2018 15:15

اسلام عورت کی عزت وناموس اور حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے، ہما اسماعیل

اسلام عورت کی عزت وناموس اور حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے، ہما اسماعیل
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کی ضلعی صدر ہمااسماعیل نے کہا ہے کہ جب دنیا ظلمت و گمراہی کے گھٹا ٹوپ اندھیروں میں ڈوبی ہوئی تھی اور بچیوں کو پیدا ہوتے ہی زندہ درگور کردیا جاتا تھا، اس موقع پر حضور تاجدار کائنات (ص) نے ظلم کی چکی میں پستی ہوئی عورت پر اپنی رحمت کی چادر ڈالی، دنیا کو بتایا کہ عورت ماں، بہن، بیوی اور بیٹی کی صورت میں ناصرف قابل احترام ہے بلکہ جنت کی ضامن بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آج بھی اسلام عورت کی عزت وناموس اور حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے۔ کچھ لوگ عورت کی آزدی کے نام پر اسکی عزت اور اوقار کو چھیننا چاہتے ہیں، مگر ہمیں ان پاکیزہ ہستیوں کو مشعل راہ بنانا چاہیے جنہوں نے باپردہ رہ کر اسلام کی تبلیغ و اشاعت میں اپنا قابل ذکر کردار ادا کیا۔ معاشرے کی تربیت اور ہر شعبہ زندگی میں فعال کردار ادا کرنے کیلئے شریعت مطہرہ عورت کی رہنمائی کرتی ہے۔ اس موقع پر سیدہ کائنات جگرگوشہ بتول سیدہ فاطمہ الزہرا کی سیرت پاک پر روشنی ڈالتے ہوئے ہما اسماعیل نے کہا کہ سیدہ کائنات کی سیرت قیامت تک آنے والی خواتین کیلئے مینارہ نور ہیں۔ آج کی عورت کو سیدہ کائنات کی سیرت کو اپنا آئیڈیل بنانا ہوگا۔ تقریب میں ضلعی ناظمہ مدیحہ جاوید، مسزعدیلہ یاسر، سعدیہ ارشاد، مسز مصباح اسحاق، ڈاکٹر جمیلہ خالد، مسز ہما کنول، فوزیہ آصف، غزالہ عظمت رائو، ربیعہ ارشاد، دانشہ یاسر، جیشاء یاسر، کائنات اور اریشاء نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 710359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش