1
0
Tuesday 10 May 2011 20:09

پاک امریکہ تعلقات میں تناﺅ، پاکستانی وزیراعظم چین کے دورہ پر جائیں گے

پاک امریکہ تعلقات میں تناﺅ، پاکستانی وزیراعظم چین کے دورہ پر جائیں گے
لاہور:اسلام ٹائمز۔ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان پیدا ہونیوالے تناﺅ کے مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی آئندہ ہفتے چین کا دورہ کریں گے۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان یانگ یو نے پاکستانی وزیراعظم کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے قبل طے کیا گیا تھا۔ انکے مطابق پاکستانی وزیراعظم پاک چین دوستی کے ساٹھ سال مکمل ہونے کے حوالے سے سترہ سے بیس مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔ انھوں نے بتایا کہ یوسف رضا گیلانی اپنے دورے کے دوران چینی صدر ہوجنتاﺅ اور اپنے چینی ہم منصب وین جیاباﺅ سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کی جائیگی۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں متعدد معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر بھی دستخط ہوں گے۔
تاہم چینی ترجمان نے اس سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا کہ پاک چینی رہنماﺅں کے درمیان جوہری تعاون کا معاملہ زیرغور آئیگا یا نہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے حوالے سے ہمارا موقف بالکل واضح ہے، ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے پاکستانی حکمت عملی کی حمایت کرتے ہیں، جبکہ اس حوالے سے پاکستانی حکومت کیساتھ عالمی برادری کا تعاون جاری رہنا چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 71039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Netherlands
Superior thinking demonstrated above. Thakns!
ہماری پیشکش