0
Saturday 10 Mar 2018 18:12

کبوتر چوری کا الزام، مالک مکان کے تشدد سے ایک بھائی جاں بحق، ایک زخمی

کبوتر چوری کا الزام، مالک مکان کے تشدد سے ایک بھائی جاں بحق، ایک زخمی
اسلام ٹائمز۔ وزیر آباد میں پانچ روزقبل مالک مکان کی چھت سے کبوتر چوری ہونے کا الزام کرائے دار نوجوان خاور پر لگایا گیا۔ خاور کے لواحقین کا کہنا ہے کہ مالک مکان نے خاور کے خلاف تھانے میں درخواست دے کر اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے پہلے خود تین روز خاور کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم تفتیش میں چوری ثابت نہ ہونے پر خاور کو رہا کر دیا تھا، جب مالک مکان کو پتہ چلا کہ پولیس نے خاور کو چھوڑ دیا ہے، تو غصے میں آگ بگولا مکان مالک عزیز اپنے دوست حسنین کےساتھ مل کر خاور کو آبادی سے دور ڈیرے پر لے گیا اور 6 ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے کبوتر چوری کا اعتراف کرنے پر مجبور کیا۔ خاور چوری کا اعتراف کرنے سے مسلسل انکار کرتا رہا تو اسے ڈنڈے مار مار کر لہولہان کر دیا۔ اس سے متعلق جب اہل خانہ کو پتہ چلا تو وہ نوجوان کو چھڑانے آئے، جس پر ملزمان نے خاور کے بھائی فیصل کو بھی مارا اور فرار ہو گئے۔ خاور کو تشویشناک حالت میں گوجرانوالہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعہ کے خلاف اہل خانہ سڑکوں پرنکل آئے اور رات دیر تک احتجاج کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 710414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش