0
Saturday 10 Mar 2018 18:14

رضا ربانی کی پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی کیلئے خدمات نمایاں ہیں، اعجاز ہاشمی

رضا ربانی کی پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی کیلئے خدمات نمایاں ہیں، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی نے کہا ہے کہ چیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، ان کیخلاف آصف زرداری کے ریمارکس سے جمہوریت پسندوں اور آئین کا احترام کرنیوالوں کو مایوسی ہوئی، لگتا ہے کہ سابق صدر بینظیر بھٹو کی ٹیم سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، سوچنے کی بات ہے کہ آصف علی زرداری کی کرپشن کے الزامات لگانے والے عمران خان وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کو مڈل مین قرار دے کر اپنے تمام سینیٹرز پیپلز پارٹی کو کیسے دے دیتے ہیں اور بعد میں مکر بھی جاتے ہیں، اس تمام صورتحال کا اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو ایک پیج پر لانیوالا اور رضا ربانی کی سوچ کے حامل افراد کو کھڈے لانن لگانے والے کون ہیں؟

لاہور میں جے یو پی کی میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رضا ربانی کی پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی کیلئے خدمات نمایاں ہیں جن کو قوم یاد رکھے گی، مسلم لیگ ن کی طرف سے رضا ربانی کا نام تجویز کرنے کا پیپلز پارٹی کو خیر مقدم کرنا چاہیے تھا تاکہ سول بالادستی کی جدوجہد کو مزید تقویت ملتی مگر ساری صورتحال سے سیاسی کارکنوں کو خاصی مایوسی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ رضا ربانی نے فوج اور عدلیہ سے تعلقات اچھے بنانے میں اہم کردار ادا کیا، سینیٹ کو سکیورٹی صورتحال پر ان کیمرہ بریفنگ کیلئے خود چیف آف آرمی سٹاف پارلیمنٹ ہاوس آئے، یہ مناظر کسی کو نہیں بھولنے چاہیں۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ نواز شریف اپنی چھانگا مانگا سیاست اور سپریم کورٹ پر حملے کا آج تک حساب دے رہے ہیں جبکہ آصف علی زرداری بھی صوبائی اسمبلیوں میں کم نشستوں کے باوجود سینیٹ کیلئے زیادہ ووٹ لینے اور سینیٹرز کی جیت کا حساب دینا چاہیے، بے ضمیری اور بددیانتی کی بنیاد پر ووٹ لے کر جیت، کیسی فتح ہے۔
خبر کا کوڈ : 710416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش