QR CodeQR Code

کسی کو عوامی فیصلے کی نفی کا حق حاصل نہیں، وزیراعظم

10 Mar 2018 18:28

تربیلا کے توسیعی منصوبےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت نے متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کئے، ہر ہفتے کم از کم 2 منصوبوں کا افتتاح ہوتا ہے، ملک میں 10 میگا واٹ بجلی کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں، تربیلا فور منصوبے کے افتتاح کا اعزاز بھی موجودہ حکومت کو ملا جو ملک کو بروقت بجلی فراہم کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پیسوں سے سینیٹر بننے والوں کو عوام کی نمائندگی کاحق نہیں اور نا ہی کسی کو عوام کے فیصلے کی نفی کا حق حاصل ہے۔ تربیلا کے توسیعی منصوبےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت نے متعدد ترقیاتی منصوبے شروع کئے، ہر ہفتے کم از کم 2 منصوبوں کا افتتاح ہوتا ہے، ملک میں 10 میگا واٹ بجلی کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں، تربیلا فور منصوبے کے افتتاح کا اعزاز بھی موجودہ حکومت کو ملا جو ملک کو بروقت بجلی فراہم کرے گا۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ سیاست کےفیصلے سڑکوں اور چوراہوں پرنہیں ہوتے بلکہ پولنگ اسٹیشنز میں ہوتے ہیں، ہم نےعوام کے مسائل حل کیے، تنقید کرنے والے تنقید کرتے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کام کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نےکھلے دل سے رضا ربانی کوچیئرمین سینیٹ بنانے کی پیشکش کی، ہم جمہوری نظام میں شفافیت کے قائل ہیں، دھاندلی اور پیسوں کے ذریعے سینیٹر بننے والوں کا مقابلہ اپنا فرض سمجھتے ہیں، غلط طریقے سے سینیٹر بننے والوں کو عوام کی نمائندگی کا حق نہیں اور نا ہی کسی کوعوام کے فیصلے کی نفی کا حق حاصل ہے۔


خبر کا کوڈ: 710423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/710423/کسی-کو-عوامی-فیصلے-کی-نفی-کا-حق-حاصل-نہیں-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org