QR CodeQR Code

کراچی، گلستان جوہر کے نجی اسپتال میں ملازم کو سِحر زدہ کرکے ڈکیتی

10 Mar 2018 21:30

نجی اسپتال کے ترجمان کے مطابق ڈکیتی کی واردات 4 مارچ کو رات 12 بجے کے قریب ہوئی جس میں ایک ملزم غیر ملکی اور دوسرا مترجم بن کر اسپتال میں داخل ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نےڈیڑھ منٹ تک کیشیئر کو سِحر زدہ کیے رکھا اور اس دوران کاؤنٹر سے 65 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نجی اسپتال میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی جس میں ملزمان 65 ہزار روپے لے کر فرار ہوگئے۔ جیو نیوز کے مطابق گلستان جوہر کے نجی اسپتال میں 3 ملزمان نے بغیر اسلحے کے اسپتال کے کاؤنٹر کا صفایا کردیا، ملزمان کیش کاؤنٹر پر موجود ملازم کو سِحر زدہ (ہپنوٹائز) کرکے 65 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوئے۔ نجی اسپتال کے ترجمان کے مطابق ڈکیتی کی واردات 4 مارچ کو رات 12 بجے کے قریب ہوئی جس میں ایک ملزم غیر ملکی اور دوسرا مترجم بن کر اسپتال میں داخل ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نےڈیڑھ منٹ تک کیشیئر کو سِحر زدہ کیے رکھا اور اس دوران کاؤنٹر سے 65 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اسپتال ترجمان کے مطابق واردات کا مقدمہ شاہراہ فیصل تھانے میں درج کرا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب جیو نیوز نے ڈکیتی کی اس انوکھی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 ملزمان کیش کاؤنٹر پر جاتے اور ایک ان کے پیچھے کھڑا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں تینوں ملزمان کے چہرے بآسانی شناخت کیے جاسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 710482

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/710482/کراچی-گلستان-جوہر-کے-نجی-اسپتال-میں-ملازم-کو-س-حر-زدہ-کرکے-ڈکیتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org