0
Saturday 10 Mar 2018 22:00

ہنگو کے 18 افراد کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم

ہنگو کے 18 افراد کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ پشاورہائیکورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس ایوب خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے ہنگوکے ایک ہی خاندان کے 18 افراد کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کیخلاف دائررٹ منظورکرتے ہوئے نادرا کو ان کے شناختی کارڈ جاری کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے عارف خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر محمد بہار سمیت 18 افراد کی رٹ کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گزار ہنگو کے رہائشی ہیں جن کے شناختی کارڈ بلاک ہیں جبکہ یہ کارڈ پہلے کلیئرہوئے تھے اور اب دوبارہ بلاک کردئیے گئے ہیں اور انہیں غیر پاکستانی قرار دیا گیا ہے جبکہ متعلقہ ایجنسی انہیں کلیئر قرار دے چکی ہے، عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے رٹ کی سماعت مکمل ہونے پر نادرا کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد درخواست گزاروں کو شناختی کارڈ ریلیز کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔
خبر کا کوڈ : 710495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش