QR CodeQR Code

پی آئی اے کا فلائٹ اسٹیورڈ تنویر گلزار منشیات رکھنے کے الزام میں فرانس میں گرفتار

10 Mar 2018 23:01

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد سے پیرس پہنچی تھی کہ فرانسیسی حکام نے تلاشی کے دوران تنویر گلزار کو منشیات رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا، تاہم فرانسیسی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ تنویر کے پاس سے کتنی منشیات برآمد ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ قومی ایئر لائن پی آئی اے کے فلائٹ اسٹیورڈ تنویر گلزار کو منشیات رکھنے کے الزام میں فرانس کے شہر پیرس میں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 749 کے فلائٹ اسٹیورڈ تنویر گلزار کو فرانسیسی حکام نے منشیات رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی پرواز اسلام آباد سے پیرس پہنچی تھی کہ فرانسیسی حکام نے تلاشی کے دوران تنویر گلزار کو منشیات رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا، تاہم فرانسیسی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ تنویر کے پاس سے کتنی منشیات برآمد ہوئی۔ ترجمان پی آئی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی چیکنگ پی آئی اے کی ذمہ داری نہیں ہوتی، سوال یہ ہے کہ تنویر نے سیکیورٹی مراحل سے گزار کر منشیات کو طیارے میں کیسے پہنچایا، فلائٹ اسٹیورڈ کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے اسے ابتدائی طور پر معطل کر دیا گیا ہے، تاہم الزام ثابت ہونے پر برخاست بھی کیا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 710516

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/710516/پی-ا-ئی-اے-کا-فلائٹ-اسٹیورڈ-تنویر-گلزار-منشیات-رکھنے-کے-الزام-میں-فرانس-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org