QR CodeQR Code

فیصل مسجد کے امام کو سیاسی معاملات پر بات کرنے سے روک دیا گیا

10 Mar 2018 23:58

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ انہوں نے فیصل مسجد کے امام کو کسی بھی سیاسی معاملے میں الجھنے سے باز رہنے کا کہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت میں واقع فیصل مسجد کے امام کو جمعہ کے خطبے کے دوران سیاسی معاملات پر بات کرنے سے روک دیا گیا۔ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ انہوں نے فیصل مسجد کے امام کو کسی بھی سیاسی معاملے میں الجھنے سے باز رہنے کا کہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری ادارے کی درخواست پر امام مسجد کو اپنے خطبوں کے دوران میانہ روی اختیار کرنے کا کہا گیا ہے، امام مسجد نے گذشتہ جمعہ کو اپنے خطبے میں حکمرانوں کیلئے اللہ سے ہدایت مانگی تھی۔


خبر کا کوڈ: 710528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/710528/فیصل-مسجد-کے-امام-کو-سیاسی-معاملات-پر-بات-کرنے-سے-روک-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org