QR CodeQR Code

دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک خود امریکہ ہے،بلیک واٹر اور سی آئی اے کے ایجنٹ کھلم کھلا کاروائیوں میں مصروف ہیں، ڈاکٹر وسیم اختر

10 May 2011 21:49

اسلام ٹائمز:جماعت اسلامی پنجاب کے امیر نے مزید کہا کہ جرنیلوں اور حکمرانوں سے ملکی سلامتی کی حفاظت کی توقع نہیں ہے۔ امریکہ، اسرائیل، بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے، وہ کسی وقت بھی ہمارے ایٹمی اثاثوں پر حملہ کرسکتا ہے۔ امریکہ کی جنگ سے ہمارے ملک کی معیشت کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ ڈرون حملوں میں ہزاروں معصوم اور بے گناہ شہری شہید ہوئے۔ عوام امریکی غلام حکمرانوں سے سوال کرتے ہیں کہ نام نہاد دہشت گردی کی جنگ میں اور کتنے معصوم شہریوں کا خون بہایا جائے گا


لاہور:اسلام ٹائمز۔ اس وقت ملکی قیادت بزدل اور کرپٹ حکمرانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ حکومتی جماعتوں کے ہاتھوں ملک بحرانوں سے دوچار ہے۔ ملکی سلامتی کے لئے حکومتی ٹولہ اور تمام حکمران جماعتیں بری طرح ناکام رہی ہیں۔ حکومت کی پالیسیوں کے باعث مہنگائی، بے روز گاری، لاقانونیت میں اضافہ ہوا ہے۔ مقتدر ٹولہ اپنی ذاتی دولت بڑھانے میں مصروف ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک خود امریکہ ہے۔ امریکی یہودیوں نے 9/11 کا واقعہ ڈیزائن کرکے مسلمانوں بالخصوص پاکستان کے خلاف محاذ کھول رکھا ہے۔ پاکستان کے گرد شکنجہ کسنے کی سازش ہو رہی ہے۔ بد قسمتی سے ہمارے حکمران امریکی آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ ملک آزاد ہونے کے باوجود دھڑلے سے انگریز کا قانون لاگو ہے۔ اسلامی ملک کی معیشت سود پر چل رہی ہے۔ ہمارا موجودہ نظام مغرب سے درآمدشدہ ہے۔ پچھلے 61سال میں بیرونی قرضوں کا حجم 38ارب ڈالر تھا جو کہ اس حکومت کے دورمیں 58 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ غریب عوام کے نام پر بیرونی ملکوں سے قرض لے کر ذاتی تعیش پر خرچ کئے جا رہے ہیں۔ بیرون ملک دوروں پر کروڑوں روپے لٹائے جاتے ہیں جن کا سارا بوجھ غریب عوام پر ہے۔ ان حکمرانوں کو عوامی تکالیف کا اندازہ نہیں ہے۔
جماعت اسلامی پنجاب کے امیر نے مزید کہا کہ جرنیلوں اور حکمرانوں سے ملکی سلامتی کی حفاظت کی توقع نہیں ہے۔ امریکہ، اسرائیل، بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے، وہ کسی وقت بھی ہمارے ایٹمی اثاثوں پر حملہ کرسکتا ہے۔ امریکہ کی جنگ سے ہمارے ملک کی معیشت کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ ڈرون حملوں میں ہزاروں معصوم اور بے گناہ شہری شہید ہوئے۔ عوام امریکی غلام حکمرانوں سے سوال کرتے ہیں کہ نام نہاد دہشت گردی کی جنگ میں اور کتنے معصوم شہریوں کا خون بہایا جائے گا۔ بلیک واٹر اور سی آئی اے کے ایجنٹ کھلم کھلا کاروائیوں میں مصروف ہیں۔ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی ناکردہ گناہوں کی سزا بھگت رہی ہے جبکہ ہماری حکومت قومی مجرموں کو عزت و احترام کے ساتھ یہاں سے روانہ کرتی ہے۔ ہم حکومت کی کی غلامانہ روش اور امریکہ کی کھلم کھلا ہمارے قومی معاملات میں مداخلت کی مذمت کرتے ہیں۔ چند ڈالروں کے خاطر شروع ہونے والی نام نہاد دہشت گردی کی جنگ اب ہمارے گلی محلوں تک پہنچ چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 71056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/71056/دنیا-کا-سب-سے-بڑا-دہشت-گرد-ملک-خود-امریکہ-ہے-بلیک-واٹر-اور-سی-آئی-اے-کے-ایجنٹ-کھلم-کھلا-کاروائیوں-میں-مصروف-ہیں-ڈاکٹر-وسیم-اختر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org