QR CodeQR Code

مردان، لاپتہ 6 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش کھیتوں سے برآمد

11 Mar 2018 13:06

پولیس کے مطابق بچے کے جسم اور گردن پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، جنسی زیادتی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ابھی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول نہیں ہوئی جیسے ہی رپورٹ موصول ہوگی تو اس میں واضح ہوجائیگا کہ زیادتی ہوئی ہے یا نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع مردان کے علاقہ تمبولک باجوڑوں کلے سے گذشتہ روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے 6 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش کھیتوں سے برآمد ہوگئی ہے۔ مقتول کے رشتہ دار عبد الرحمٰن کا کہنا ہے کہ 6 سالہ حارث گذشتہ دوپہر کو لاپتہ ہوا تھا جس کو ہر ممکن جگہ پر تلاش کیا لیکن کوئی پتہ نہ چل سکا جس کے بعد انہوں نے تھانہ شیخ ملتون پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس نے بھی بچے کی تلاش شروع کردی لیکن اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا اور آج صبح گھر کے قریب واقع کھیتوں سے اُس کی لاش برآمد ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے۔ اس ضمن میں رابطہ کرنے پر تھانہ شیخ ملتون پولیس نے بتایا کہ بچے کے جسم اور گردن پر تشدد کے نشانات موجود ہیں، جنسی زیادتی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ابھی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول نہیں ہوئی جیسے ہی رپورٹ موصول ہوگی تو اس میں واضح ہوجائے گا کہ زیادتی ہوئی ہے یا نہیں۔


خبر کا کوڈ: 710615

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/710615/مردان-لاپتہ-6-سالہ-بچے-کی-تشدد-زدہ-لاش-کھیتوں-سے-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org