2
0
Sunday 11 Mar 2018 15:30
مولوی سیف کے توہین آمیز بیان کے خلاف

ہندوستانی علمائے کرام اور دینی طلاب کا مذمتی بیان

ہندوستانی علمائے کرام اور دینی طلاب کا مذمتی بیان
اسلام ٹائمز۔ ہندوستان کے شیعہ علمائے کرام اور حوزہ علمیہ قم میں موجود دینی طلاب نے حال میں منتشر ہونے والے ایک توہین آمیز بیان کا نوٹس لیتے ہوئے مکتوب مذمتی بیان شائع کیا ہے۔ اس بیان میں مولوی سیف نامی شخص کے توہین آمیز کلام کی شدید انداز میں مذمت کی گئی ہے۔ مجتمع علماء و خطبا ممبئی انڈیا نے کہا ہے کہ سیف عباس نے اپنی ٹیلیفونی گفتگو اور فیس بک پر ولایت فقیہ پر دانستہ طور پر نازیبا بیانیہ دے کر اپنے استعماری آقاوں امریکہ، اسرائیل، ایم آئی ۶ کا پوری طرح دل جیتنے کی گندی سیاست سے اب تک اپنی پوشیدہ عداوت، اشارہ و کنایہ میں بیان کردہ نظریات کو علنی کردیا۔ آج ایسے وقت میں کہ جب ساری دنیا کے سامنے ولایت فقیہ کی قدرت عظمت پوری طرح واضح و روشن ہے، دشمن کے نشانہ پر یہ نظام اور خود فقیہ اہلبیت علیہم السلام، حکیم عصر، مکان و زمان و زمانہ شناس رہبر معظم انقلاب اسلامی ہیں دوسری طرف دیگر مراجع و بالخصوص آقائے سید علی سیستانی مسلسل ولایت فقیہ و رہبر معظم انقلاب اسلامی کا دفاع کر رہے ہیں۔ ایسے میں سیف عباس کا ولایت فقیہ کی توہین کرنا کسی سازش سے کم نہیں ہے۔ اس مذمتی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے موصوف کی اصلیت بہت جلد مومنین کے سامنے عیاں کر دی۔ اور ایسے علما و مولانا نما کٹ ملا سے قوم و مومنین اچھی طرح واقف ہیں، کہ یہی ہیں جن کے لئے خدا نے فرمایا ہے؛ ایسے لوگوں کی مثال اس گدہے کی مانند ہے کہ جس پر کتابیں لدی ہوں ۔ ۔ ۔

حوزہ علمیہ قم میں ہندوستان کے دینی طلاب کی آرگنائزیشن انڈین اسلامک اسٹوڈنٹس یونین کے شائع شدہ بیانیہ میں آیا ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں کہ جو شخص کسی فقیہ کی توہین کرے وہ قیامت کے دن اللہ سے اس حالت میں ملاقات کرے گا کہ اللہ اس پر غضبناک ہو گا۔ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایک ٹیلیفونی گفتگو گردش کر رہی ہے، جس میں نام نہاد مولوی سید عباس (چاند کمیٹی) نے مرد مجاہد، فخر تشیع، مدافع اسلام، محافظ روضات مقدسہ،
منادی اتحاد، خار چشم استکبار، دشمن صیہونیت، فقیہ عالی مقام، عارف کامل، حقیقی پیرو امیر المومنین، ولی امر مسلمین حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی کی شان میں توہین و جسارت کی ہے۔ اس آڈیو میں اس کے ذریعہ برصغیر کے ایک محترم عالم دین کے سلسلہ میں بھی رکیک الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔ یقینا اس شخص کا یہ پست و حقیر عمل استکباری طاقتوں اور ایم آئی ۶ سے اس کی وفاداری کا ترجمان ہے۔ روز بروز فتنہ شیرازیت پہلے سے زیادہ آشکار ہوتا جارہا ہے اور بلیاں اپنے اپنے تھیلوں سے باہر آرہی ہیں۔ اس بیان میں قم المقدس میں موجود ہندوستان کے دینی طلاب نے کہا ہے کہ الغرض ہم سیف عباس اور شیرازی ٹولہ کی ایسی تمام حرکتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے حال ہی میں سید حسین شیرازی نامی ایک نام نہاد عالم دین کا ویڈیو کلپ منتشر کیا گیا ہے جس میں یہ شخص حضرت امام خمینی، رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای اور ولایت فقیہ کو فرعون کی حکومت کہتے ہوئے نازیبا الفاظ استعمال کرتا ہے۔ اس کلپ کے منتشر ہونے کے بعد عراق اور لندن سمیت چند ایک ممالک میں شیرازی فرقے کے چند لوگ ایرانی سفارت خانوں کے سامنے مظاہرے کرتے ہیں اور لندن میں ایرانی سفارت خانہ پر حملہ کردیا جاتا ہے۔ اسی دوران ہندوستان میں مقیم مولوی سیف نامی شخص نے ولایت فقیہ کے خلاف توہین آمیز بیان دیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہ سب واقعات ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں جو عالمی استکباری طاقتوں کی جانب سے منظم منصوبہ بندی کے بعد شروع کئے گئے ہیں۔ یہ واقعات ایسے وقت میں پیش آرہے ہیں کہ جب شام میں تکفیری قوتوں کی شکست فاش کے بعد یمنی عوام کی مظلومیت ساری دنیا کے سامنے عیاں ہونا شروع ہو چکی اور انقلاب اسلامی مخالف منافقین کا ٹولہ ایران سے باہر اور ایران کے اندر اپنی سازشوں میں مصروف ہے اور چند ماہ قبل ایک ہی سال میں دوسری مرتبہ ایران کے اندر بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع کروانے کی کوشش کی جاچکی ہے جو ناکام ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ : 710679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

سید محمد عباس
Iran, Islamic Republic of
ماشاء اللہ اسلام ٹائمز کا بروقت اور بابصیرت اقدام ہے۔ انڈیا، پاکستان، کشمیر یا ہر دوسری جگہ پر شیرازی ٹولہ کی حقیقت واضح ہوچکی ہے اور اب یہاں استکبار کے جرثوموں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
شریفی
Iran, Islamic Republic of
ما شاء الله انڈین علماء......
شیرازی گروپ کے مکروه چھرے کو بےنقاب کرنے کی ضرورت هے۔
ہماری پیشکش