0
Sunday 11 Mar 2018 17:50

نواز شریف کو جوتا مارنا قابل مذمت، لیکن لیگی قیادت کو بھی سوچنا چاہئے کہ عوام ان سے کیوں نالاں ہیں، جماعت اسلامی

نواز شریف کو جوتا مارنا قابل مذمت، لیکن لیگی قیادت کو بھی سوچنا چاہئے کہ عوام ان سے کیوں نالاں ہیں، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو اور امیر سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے سابق نااہل وزیراعظم نواز شریف کو جامعہ نعیمیہ لاہور میں ایک تقریب کے دوران جوتا مارنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی و غیر شائستہ عمل قرار دیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں اسداللہ بھٹو نے کہا کہ ہر فرد کو اپنے خدمات کا اظہار اخلاق و جمہوری روایات کے مطابق اظہار کرنے کا حق حاصل ہے، مگر اسے جوتے مارے جیسی غلط روایات کی بجائے اپنے غصے اور انتقام کو ووٹ کی طاقت کے ذریعے اظہار کرنا چاہیئے، جبکہ دوسری طرف وزیر داخلہ، وزیر خارجہ کے بعد اب سابق نااہل وزیراعظم پر جوتا پھینکنے والے واقعہ پر مسلم لیگ کی قیادت کو سوچنا چاہئے کہ عوام آخر ان کی پالیسیوں سے کیوں کر نالاں ہیں، جس کے اظہار کیلئے انہیں غیر شائستہ قدم اٹھانے کی نوبت آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور جیسے واقعات کی ناصرف مذمت، بلکہ ان کی حوصلہ شکی کیلئے بھی اقدامات اٹھانا ہونگے۔ صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے لاہور واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فرد یا جماعت سے سیاسی اختلافات اپنی جگہ، مگر کسی بھی غیر شائستہ عمل کی اجازت نہیں دی جا سکتی، عدم برداشت کا رویہ سیاست و معاشرے کیلئے انتہائی خطرناک ہے، تاہم کسی بھی پالیسی کے خلاف اپنے جذبات کے اظہار کیلئے بہت سارے مہذب طریقے ہو سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 710721
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش