0
Monday 12 Mar 2018 03:06

رانا ثناء اللہ تمہیں مونچھوں سے پکڑ کر جیل لے کر جاؤں گا، عمران خان

رانا ثناء اللہ تمہیں مونچھوں سے پکڑ کر جیل لے کر جاؤں گا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فیصل آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات جیت کر ملک میں انقلاب لائیں گے۔ فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تھوڑے سے لٹیرے ملک سے پیسہ چوری کرکے باہر لے گئے اور جب ملک کی قیادت میں ڈاکو بیٹھے ہوں تو ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پیسے لوٹنے والوں کیخلاف جب عدالت حکم دے تو کہتے ہیں مجھےکیوں نکالا، وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا جس کا وزیر خزانہ ملک کو لوٹ کر باہر چلا گیا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکنوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے اور نوجوانوں کے جنون سے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو شکست دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا جیسی پولیس یورپ میں نہیں ملے گی جب کہ کے پی کے کی پولیس قانون کے مطابق چلتی ہے اور وزیراعلیٰ سے حکم نہیں لیتی، خیبر پختو نخوا پولیس جیسا نظام سندھ اور پنجاب میں لے کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 کا الیکشن جیت کر پاکستان میں انقلاب لائیں گے، عمران خان آج تک کسی کے سامنے جھکا ہے نہ قوم کو جھکنے دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ تمہیں مونچھوں سے پکڑ کر جیل لے کر جاؤں گا اور عابد شیر علی نواز شریف اور شہباز شریف کا چمچہ ہے، جن کے چند مہینے رہ گئے ہیں، سب چمچوں کو جیل میں لیکر جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 710822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش