0
Monday 12 Mar 2018 18:06

کس اتحاد کی بات کرتے ہیں؟ خادم رضوی امام کعبہ پر برس پڑے

کس اتحاد کی بات کرتے ہیں؟ خادم رضوی امام کعبہ پر برس پڑے
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے سربراہ خادم حسین رضوی پاکستان کے دورے پر آئے امام کعبہ پر برس پڑے۔ خادم حسین رضوی نے لاہور میں کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ امام کعبہ بنا پھرتا ہے اور اتحاد کا درس دے رہا ہے، اسے کیا معلوم اتحاد کیا ہوتا ہے۔؟ خادم حسین رضوی کے امام کعبہ کے حوالے سے خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہے۔ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ امام کعبہ کہتے ہیں کہ اتحاد امت چاہئے، میں کہتا ہوں کہ اتحاد امت کی باتیں کعبہ میں کرو، وہاں جو جاتا ہے، اُسے کہتے ہیں کہ "ہذا حرام، ہذا شرک" وہاں اتحاد اُمت کی باتیں کرو، جو 4 لاکھ روپے لگا کر مدینہ جاتا ہے، اُسے 4 سے 5 منٹ بھی حضور (ص) کے سامنے نہیں کھڑے ہونے دیتے، یہاں پاکستان میں آکر اتحاد امت یاد آیا ہے۔؟ خادم حسین رضوی نے مزید کہا کہ کعبہ جا کر ایسی تقریریں کرو اور اپنے حکمرانوں کو سمجھاﺅ کہ ٹرمپ کو سونا نہیں دیتے، اگر سونا دینا تھا تو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو دینا تھا، حضور (ص) کے سامنے صحن میں کوئی بیٹھ کر رسول اللہ (ص) کی طرف دیکھ رہا ہو تو آپ کے "ملا" آکر کہتے ہیں کہ دوسری طرف دیکھو، آپ تو حضور (ص) کی طرف دیکھنے بھی نہیں دیتے، کون سے اتحاد امت کی بات کرتے ہو؟

خادم رضوی نے کہا کہ یہاں ہم باتیں کرنے کیلئے کافی ہیں، آپ کعبہ میں تقریریں کرو، آپ تو ہمارے فیض آباد دھرنے کیلئے دعا بھی نہ مانگ سکے اور آج یہاں تقریریں کرنے آگئے ہو، ہماری قوم بھی ایسی کہ ماشاء اللہ، کیا ماشاء اللہ؟ بات تو وہ ہے جو موقع پر کی جائے، وہاں تقریریں کرو کہ ٹرمپ ذلیل ہے۔ تحریک لبیک کے سربراہ نے کہا کہ عربوں نے سب سے بڑا بت خانہ دبئی میں بنانے کی کیوں اجازت دی۔؟ رسول (ص) بت خانے گراتے رہے اور آپ بت خانے بنوا رہے ہو، حرم میں تقریر کرو کہ یہ بت خانہ کیوں بنا؟ 360 بت تو رسول (ص) خود گرائے۔
خادم حسین رضوی کی گفتگو اس لنک پر دیکھی جا سکتی ہے
https://www.facebook.com/medialeakspk/videos/469209003495841/
خبر کا کوڈ : 710836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش