QR CodeQR Code

پیرس ہیروئن اسمگلنگ کیس، پی آئی اے کے گرفتار فلائٹ اسٹیورڈ کی ڈیوٹی لگانے والے دو افسران معطل

12 Mar 2018 16:52

دو روز قبل پیرس میں پی آئی اے کے فلائٹ اسٹیورڈ تنویر عالم کو ہیروئن اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا، تنویر عالم ہی کی نشان دہی پر ایک اور فلائٹ اسٹیورڈ عامر معین کو حراست میں لیا گیا تھا، اس وقت دونوں افراد فرانسیسی تحقیقاتی اداروں کی تحویل میں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے انتظامیہ نے پیرس میں ہیروئن اسمگل کرتے ہوئے گرفتار فلائٹ اسٹیورڈ کی ڈیوٹی لگانے والے دو افسران کو معطل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل پیرس میں پی آئی اے کے فلائٹ اسٹیورڈ تنویر عالم کو ہیروئن اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا، تنویر عالم ہی کی نشان دہی پر ایک اور فلائٹ اسٹیورڈ عامر معین کو حراست میں لیا گیا تھا، اس وقت دونوں افراد فرانسیسی تحقیقاتی اداروں کی تحویل میں ہیں، پی آئی اے نے ناصرف دونوں فلائٹ اسٹیورڈز، بلکہ ان کی ڈیوٹی لگانے والے دو افسران عارف بٹ اور ہارون احمد کو بھی معطل کر دیا ہے۔ جن کا تعلق پی آئی اے سروسز بیس اور فلائٹ شیڈولنگ شعبوں سے ہے۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کے معاملے پر تحقیقات جاری ہیں، معاملے میں جو بھی ملوث پایا جائے گا، ان کو محکمانہ کارروائی کے تحت معطل کر دیا جائے گا، مکمل تحقیقات ہونے کے بعد معطل ہونے والے ملازمین کو ملازمت سے برخاست بھی کیا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 710941

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/710941/پیرس-ہیروئن-اسمگلنگ-کیس-پی-ا-ئی-اے-کے-گرفتار-فلائٹ-اسٹیورڈ-کی-ڈیوٹی-لگانے-والے-دو-افسران-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org