0
Monday 12 Mar 2018 17:01

چیئرمین سینیٹ الیکشن، ایم کیو ایم کا اپوزیشن امیدوار صادق سنجرانی کی حمایت کرکے (ن) لیگ کو دھچکا

چیئرمین سینیٹ الیکشن، ایم کیو ایم کا اپوزیشن امیدوار صادق سنجرانی کی حمایت کرکے (ن) لیگ کو دھچکا
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ انتخابات میں اپنا سب کچھ گنوانے والی ایم کیو ایم نے عین وقت پر یوٹرن لے کر اپنے ساتھ ساتھ نواز شریف کو بھی سرپرائز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ کیلئے اپوزیشن کے امیدوار صادق سنجرانی کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا، لیکن خالد مقبول صدیقی نے ڈپٹی چیئرمین کیلئے سلیم مانڈوی والا کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ غلطی قرار دینے والے فاروق ستار کی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے یوٹرن لے لیا۔ سربراہ فاروق ستار کہتے تھے کہ ایم کیو ایم ن لیگ کے امیدوار کو ووٹ دے گی، مگر راتوں رات فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان نے نواز شریف کو دھچکا پہنچا دیا۔ ایم کیو ایم رہنما میاں عتیق کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم والے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار صادق سنجرانی کو ووٹ دیں گے، مگر لگتا ہے کہ ایم کیو ایم نمبر گیم کھیل رہی ہے۔ متحدہ والے فاروق ستار کی بات ماننے کو تیار نہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے صادق سنجرانی کی حمایت کی، لیکن سلیم مانڈوی والا کیلئے انکار کر دیا، وہ کہتے ہیں کہ بلوچستان کے امیدوار کا بھرپور ساتھ دیں گے، ایم کیو ایم بلوچستان کے امیدوار کو ووٹ دے گی، ہم موقع پرست لوگ نہیں ہیں، لیکن سلیم مانڈوی والا کو ووٹ نہیں دیں گے۔ واضح رہے کہ سینیٹ میں ایم کیو ایم کے 5 سینیٹرز ہیں۔
خبر کا کوڈ : 710943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش