0
Monday 12 Mar 2018 20:21

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کیلئے اعلیٰ ترین امریکی ملٹری ایوارڈ کا اعزاز

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کیلئے اعلیٰ ترین امریکی ملٹری ایوارڈ کا اعزاز
اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان کو ان کی پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں امریکی حکومت کی طرف سے اعلیٰ ترین ملٹری ایوارڈ لیجن آف میرٹ، جو کہ کسی بھی غیر ملکی عسکری لیڈر کو دیا جاتا ہے، سے نوازا گیا۔ اس سلسلے میں ائیر ہیڈ کواٹرز میں ایک سادہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں امریکی فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے کمانڈر یو ایس ائیر فورس سنٹرل کمانڈ، لیفٹیینٹ جنرل جیفری ایل ہیریجین نے یہ اعزاز پاک فضائیہ کے سربراہ کو عطا کیا۔ اس تقریب میں امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ایل گولڈ فین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ یہ اعزاز پاک فضائیہ کے سربراہ کو ان کی جرتمندانہ قیادت، دور اندیشی اور دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی جنگ میں غیر معمولی عزم و استقلال اور علاقائی و عالمی امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے کی گئی کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔ یہ ایوارڈ پاک فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے مابین باہمی تعاون کے فروغ کیلئے کئے گئے اقدامات کا بھی اعتراف ہے۔

ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے امریکی فضائیہ کے سربراہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی ائیر چیف کے عزم اور پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کیلئے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی، جو خطے میں امن و استحکام کی واپسی کو ممکن بنانے میں مددگار ثابت ہوئے۔ امریکی فضائیہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ذاتی طور پر ائیر چیف مارشل سہیل امان کی جانب سے کئے گئے اقدامات نے دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ بعد ازاں امریکی کمانڈر لیفٹیینٹ جنرل جیفری ایل ہیریجین نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ دونوں شخصیات کچھ دیر ایک ساتھ رہیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران ائیر چیف نے دونوں فضائی افواج کے درمیان باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 711022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش