0
Monday 12 Mar 2018 20:32

کراچی، کم عمر لڑکوں کی کمسن لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام

کراچی، کم عمر لڑکوں کی کمسن لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں کم عمر لڑکوں نے کمسن لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، اہل علاقہ کے احتجاج پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سولجربازار کی گل رعنا سوسائٹی میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش اہل علاقہ نے ناکام بنا دی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق 8 سالہ بچی گلی میں کھیل رہی تھی کہ تین ملزمان عباد، شہریار اور کاشف نے بچی کو زبردستی گھر میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی، ملزمان کی عمریں 12 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔
خبر کا کوڈ : 711027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش