0
Monday 12 Mar 2018 21:02

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات، دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ ایران کے خارجہ امور کے وزیر ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی ہے، جس میں میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ دوستانہ اور قریبی تعلقات کے گہرے رشتے میں بندھا ہوا ہے، پاکستان ایران کے ساتھ اپنی علاقائی ترقی سمیت دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دینے کا خواہاں ہے، سردار ایاز کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور انتہاء پسندی خطے کی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے، اس کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ایرانی پارلیمنٹ اور عوام پاکستان کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں۔ یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف پاکستانی ہم منصب خواجہ محمد آصف کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں، اپنے دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ بزنس فورم سے خطابات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 711034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش