QR CodeQR Code

ملک دشمن قوتیں انتشار اور فرقہ واریت پھیلا امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں، ثروت اعجاز قادری

12 Mar 2018 23:45

مرکزی رابطہ کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ سینیٹ انتخابات اور چیئرمین سینیٹ کا چناؤ جمہوریت کی طرف بہتر قدم ہے، چیئرمین سینیٹ بننے پر صادق سنجرانی کو مبارکباد دیتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ ملک و قوم کے بہتر مستقبل کیلئے مثبت کردار ادا کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات اور چیئرمین سینیٹ کا چناؤ جمہوریت کی طرف بہتر قدم ہے، چیئرمین سینیٹ بننے پر صادق سنجرانی کو مبارکباد دیتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ ملک و قوم کے بہتر مستقبل کیلئے مثبت کردار ادا کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر مرکزی رابطہ کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اداروں کا احترام کرنا اور آئینی حدود کے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا جمہوریت ہے، ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے تمام اکائیوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، ملک دشمن قوتیں انتشار اور فرقہ واریت پھیلا امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اداروں پر الزام لگانے والے دیکھ لیں، ان کے الزامات جھوٹ پر مبنی تھے، جس کی مثال سینیٹ الیکشن ہیں، عوام کے حقوق کے استحصال کو روکنے کیلئے قانونی سازی ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے بار بار باریاں لینے والوں کو پہچان لیا ہے، اب ووٹ عوام اسی کو دینگے، جو عوام کی خدمت اور ملک کی ترقی کو عبادت سمجھتا ہے، عوام جھوٹے دعوے اور جھانسے دینے والوں کا آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کی پرچی سے محاسبہ کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 711065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/711065/ملک-دشمن-قوتیں-انتشار-اور-فرقہ-واریت-پھیلا-امن-کو-تباہ-کرنے-کے-درپے-ہیں-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org