0
Monday 12 Mar 2018 23:53

آج پارلیمان نے پاناما سلطنت کو شکست سے ہمکنار کر دیا ہے، فریال تالپور

آج پارلیمان نے پاناما سلطنت کو شکست سے ہمکنار کر دیا ہے، فریال تالپور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے سینیٹ کے نومنتخب چیئرمین صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا اور سینیٹرز کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہینتی پیغام میں فریال تالپور نے اس امید کا اظہار کیا کہ نومنتخب چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور سینیٹرز ملک میں جمہوریت کے استحکام اور آئین و قانون کے بالادستی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج پارلیمان نے پاناما سلطنت کو شکست سے ہمکنار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے سینیٹ چیئرمین کا منتخب ہونا پورے پاکستان کی کامیابی ہے اور چھوٹے صوبوں کے امیدواروں کی کامیابی سے وفاق مضبوط ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ سینیٹ کے اعلیٰ ترین مناصب پر مشترکہ اپوزیشن کے امیدواروں کی کامیابی سے سسٹم پر چیک اینڈ بیلنس قائم ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 711067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش