0
Tuesday 13 Mar 2018 11:56

ہنگو میں غیرت کے نام پر 3 بہنوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ہنگو میں غیرت کے نام پر 3 بہنوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ہنگو میں غیرت کے نام پر قتل کی گئیں 3 بہنوں کا قاتل کوئی اور نہیں ان کا چچا نکلا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) آصف گوہر نے ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کیا جہاں ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ تینوں بہنوں کو اس نے گھر میں گھس کر قتل کر دیا تھا۔ ملزم کے مطابق جرم میں اس کا کوئی معاون نہیں تھا تاہم ڈی پی او کے مطابق یہ اقدام ملزم نے لڑکیوں کے والد کے کہنے پر کیا جو پہلے سے جیل میں ہے۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کیس میں نامزد اکبر خان کے 2 بیٹے پہلے سے ہی گرفتار کئے جاچکے ہیں، جبکہ تیسرا ملزم بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا جو اکبر خان کا چھوٹا بھائی ہے۔ واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل 24 سالہ زینب اور اس کی 15 سالہ بہن نجمہ نے تھانہ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے اپنے والد پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کیا گیا۔ گذشتہ ہفتے ان دونوں کے سمیت ان کی تیسری بہن کو اپنے گھر کے اندر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد ان کے ننیھال کی مدعیت میں لڑکیوں کے باپ سمیت 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 711136
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش