0
Tuesday 13 Mar 2018 17:04

صادق سنجرانی بطور چیئرمین سینیٹ کسی طور پر قبول نہیں، محمود خان اچکزئی

صادق سنجرانی بطور چیئرمین سینیٹ کسی طور پر قبول نہیں، محمود خان اچکزئی
اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی بطور چیئرمین سینیٹ کسی طور پر قبول نہیں۔ اگر میرا بھائی بھی اس انداز سے چیئرمین شپ کا امیدوار ہوتا، تو ووٹ کبھی نہ دیتا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمیں توبہ کرنا ہوگی اور حلف لینا ہوگا کہ آئین کی پاسداری کریں گے۔ سب نے آئین کے تحت حلف لیا ہوا ہے۔ آئین کی خلاف ورزی کرنے والا غداری کا مرتکب ہوگا۔ اگر آئین عزیز ہے تو خدا کیلئے اس کو مقدم رکھیں۔ بلوچستان کے سینیٹ ارکان شفاف طریقے سے منتخب نہیں ہوئے۔ لیڈرز کو ایجاد کرنا بند کر دینا چاہیئے۔ نواز شریف ٹھیک کہہ رہے ہیں، ووٹ کا تقدس بحال رکھنا ہے۔ سب نے آئین کا حلف لیا ہے۔ آئین کی خلاف ورزی کرنیوالے غداری کا مرتکب ہوگا۔ پاکستان کی مشکلات کا حامی نہیں ہوں۔ بار بار کہا کہ افغان امریکہ جنگ میں نہیں پڑنا چاہیئے۔ ملکی ترقی چاہتے ہیں تو آئینی حدود کا خیال رکھنا ہوگا۔ پاکستان ایک رضا کارانہ فیڈریشن ہے، جس میں سب اپنی مرضی سے شامل ہوئے ہیں۔ سینیٹ ہاؤس آف فیڈریشن ہے۔ تین قسم کے لوگ آئین کے دفاع کا حلف لیتے ہیں، جن میں ججز، فوجی اور پارلیمنٹیرینز شامل ہیں۔ میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ آئین کے دائرے سے باہر نہ نکلیں۔ اگر آئین کو چھیڑا گیا تو ہمارا فیڈریشن مشکل میں پڑ جائے گا۔ 1970ء سے لیڈروں کی ایجاد کا جو تماشہ شروع کیا گیا، وہ بند ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 711202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش