QR CodeQR Code

عملی طور پر ثابت ہوگیا کہ بالادست قوتیں پارلیمنٹ سے طاقتور ہیں، میر حاصل بزنجو

13 Mar 2018 17:42

سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صدر و سینیٹر کا کہنا تھا کہ آج میں کس کو مبارکباد دوں۔؟ اس بلڈنگ کو گرانے کے بعد بلوچستان کا نام لیا جا رہا ہے۔ صوبائی اسمبلیوں کو منڈی بنا دیا گیا، کے پی کے اسمبلی کو منڈی بنا دیا گیا، لیکن خدارا اس ملک میں جمہوریت کو چلنے دیں۔


اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے صدر و سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ آج عملی طور پر ثابت ہوچکا کہ بالادست طاقتیں پارلیمنٹ سے طاقتور ہیں اور پارلیمنٹ مکمل طور پر ہار چکی ہے۔ سینیٹ میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے بعد ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہا کہ مجھے سینیٹ میں بیٹھتے ہوئے شرم آتی ہے۔ آپ لوگوں نے رضا ربانی کو کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کا نمائندہ ہے، اگر رضا ربانی جیت جاتے تو بینظیر اور ذوالفقار علی بھٹو جیتتے۔ تقریر کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ہدایت کی کہ میر حاصل بزنجو صاحب تقریر پھر کسی دن کرلی جیئے گا، آج صرف صرف مبارکباد دیں۔ اس پر حاصل بزنجو نے کہا کہ آج کس کو مبارکباد دوں۔؟ اس بلڈنگ کو گرانے کے بعد بلوچستان کا نام لیا جا رہا ہے۔ صوبائی اسمبلیوں کو منڈی بنا دیا گیا، کے پی کے اسمبلی کو منڈی بنا دیا گیا، لیکن خدارا اس ملک میں جمہوریت کو چلنے دیں۔


خبر کا کوڈ: 711214

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/711214/عملی-طور-پر-ثابت-ہوگیا-کہ-بالادست-قوتیں-پارلیمنٹ-سے-طاقتور-ہیں-میر-حاصل-بزنجو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org