0
Tuesday 13 Mar 2018 19:52

ریکس ٹلرسن کو عہدے سے فارغ، سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائک پومپیو امریکہ کے نئے وزیرخارجہ مقرر

ریکس ٹلرسن کو عہدے سے فارغ، سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائک پومپیو امریکہ کے نئے  وزیرخارجہ مقرر
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ نے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائک پومپیو کو نیا وزیرخارجہ مقرر کردیا ہے۔ مائک پومپیو اس سے قبل امریکی تحقیقاتی ادارے سی آئی اے کے سربراہ تھے، جب کہ اُن کی جگہ پہلی مرتبہ کسی خاتون کو سی آئی اے کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ امریکی صدر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ ریکس ٹلرسن کی خدمات پر اُن کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اب مائک پوم پیو سیکرٹری خارجہ کی ذمہ داری نبھائیں گے، وہ ایک بہترین خدمات فراہم کریں گے، جیسا کہ انہوں نے بطور ڈائریکٹر سی آئی اے خدمات انجام دی تھیں۔ امریکی صدر نے مائک کی جگہ خاتون گینا ہیسپیل کو سی آئی کی کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ سی آئی اے کے عہدے کے لیے ایک خاتون کا انتخاب قابل ستائش ہے، جو کہ امریکا میں پہلی بار ہونے جا رہا ہے جس پر سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر اور وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے درمیان اختلافات کی خبریں کئی دنوں سے گردش کرر ہی تھیں، ٹلرسن نے یکم فروری 2017ء میں عہدہ سنبھالا تھا جب کہ چند روز قبل ٹرمپ کے مشیر تجارت نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 711227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش