QR CodeQR Code

پشاور، کروڑوں کی منشیات پنجاب سمگل کرنےکی کوشش ناکام

13 Mar 2018 19:50

پشاور سٹی سرکل پولیس کو اطلاع ملی کہ قبائلی علاقہ سے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کی جائیگی اس پر پولیس نے رنگ روڈ پر دیر کالونی چوک پر ناکہ بندی کردی اوراسی دوران ٹرک نمبر ایل ای آئی 7405 کو ڈرائیور ناکہ بندی سے کچھ فاصلے پر کھڑا کرکے فرار ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ سے 100 کلوگرام منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی جبکہ ملزمان پولیس کو چکما دے کر فرارہوگئے۔ پشاور سٹی سرکل پولیس کو اطلاع ملی کہ قبائلی علاقہ سے بھاری مقدار میں منشیات پنجاب سمگل کی جائیگی اس پر پولیس نے رنگ روڈ پر دیر کالونی چوک پر ناکہ بندی کردی اوراسی دوران ٹرک نمبر ایل ای آئی 7405 کو ڈرائیور ناکہ بندی سے کچھ فاصلے پر کھڑا کرکے فرار ہوگیا، پولیس نے ٹرک کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے 100 کلوچرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 711228

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/711228/پشاور-کروڑوں-کی-منشیات-پنجاب-سمگل-کرنےکی-کوشش-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org