QR CodeQR Code

خیبرایجنسی، پولیو میں غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف

13 Mar 2018 20:02

میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شہیدہ مینہ کے رہائشی راحید گل کا کہنا تھا کہ ایریا سپروائزر کی آسامی کیلئے ان کا ٹسٹ اور انٹرویو لیا گیا جہاں انہیں متعلقہ حکام کی جانب سے میرٹ پر بھرتیاں کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرایجنسی کے علاقے ملاگوری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے الزام عائد کیا کہ پولیو میں غیرقانونی افراد کو بھرتی کیا گیا۔ میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شہیدہ مینہ کے رہائشی راحید گل کا کہنا تھا کہ ایریا سپروائزر کی آسامی کیلئے ان کا ٹسٹ اور انٹرویو لیا گیا جہاں انہیں متعلقہ حکام کی جانب سے میرٹ پر بھرتیاں کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ راحید گل کے مطابق بعد ازاں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں اور ان کرپٹ حکام نے باہر سے لوگوں کو بھرتی کروایا جو علاقہ کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ غیر سرکاری ادارے میں مشتہر کردہ ہیلتھ کمیونیکیشن سپورٹ آفیسر کی بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر خورد برد کی گئی تھی۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر انہیں انصاف نہ ملا تو اپنے بچوں کو ہرگز پولیو کے قطرے نہیں پلائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 711231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/711231/خیبرایجنسی-پولیو-میں-غیر-قانونی-بھرتیوں-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org