0
Tuesday 13 Mar 2018 21:03

دورہ سعودی عرب، سربراہ پاک بحریہ کیلئے اعلیٰ ترین رائل سعودی آرمڈ فورسز کا اعزاز

دورہ سعودی عرب، سربراہ پاک بحریہ کیلئے اعلیٰ ترین رائل سعودی آرمڈ فورسز کا اعزاز
اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی، رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں، دورے کے دوران ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو چیف آف جنرل اسٹاف رائل سعودی آرمڈ فورسز نے ”کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلینس“ تفویض کیا، جو رائل سعودی آرمڈ فورسز کا اعلیٰ ترین اعزاز ہے۔ اس سلسلے میں سعودی عرب کے شہر ریاض میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف اسٹاف جنرل فیاد الرو ویلی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز وائس ایڈمرل فہد عبداللہ الغوفیلی سے ملاقات کی۔ ریاض میں واقع رائل سعودی نیول فورسز ہیڈ کوارٹرز آمد پر رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ نے پاک بحریہ کے سربراہ کا استقبال کیا۔ رائل سعودی نیول فورسز کے چاق و چوبند دستے نے پاکستانی نیول چیف کو سلامی پیش کی۔ بعدازا ں چیف آف دی نیول اسٹاف نے کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نیول چیف نے باہمی دلچسپی کے اُمور، بشمول دو طرفہ بحری تعاون اور بحرِ ہند کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
خبر کا کوڈ : 711246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش