0
Tuesday 13 Mar 2018 21:53

امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد برطرف، نصراللہ رندھاوا نئے امیر مقرر

امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد برطرف، نصراللہ رندھاوا نئے امیر مقرر
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب میاں مقصود احمد نے نظم کی عدم اطاعت اور جماعت اسلامی کے دستور کیخلاف ورزی پر جماعت اسلامی کے ضلعی امیر زبیر فاروق خان کی بنیادی رکنیت کو معطل کرتے ہوئے انھیں امارت سے سبکدوش کر دیا ہے، جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، زبیر فاروق احمد کی جگہ نصراللہ رندھاوا کو جماعت اسلامی اسلام آباد کا نیا امیر مقرر کیا ہے، جنھوں نے دفتر جماعت اسلامی اسلام آباد میں منعقدہ اجتماع کے اندر اپنی ذمہ داریوں کا حلف اُٹھا لیا ہے۔ دوسری جانب زبیر فاروق خان نے اپنی برطرفی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے، فیس بک پر جاری اپنے بیان میں زبیر فاروق نے کہا کہ وہ جلد ایک پریس کانفرنس میں جماعت اسلامی اسلام آباد پر شب خون مارنے کی تمام صورتحال کو سامنے لے آئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 711258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش