QR CodeQR Code

چیئرمین سینیٹ کا الیکشن پاکستان کی بربادی کا آغاز ہے، محمود اچکزئی

13 Mar 2018 21:59

قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جمہوری قوتیں غیر جمہوری قوتوں سے پہلی جنگ ہار گئیں، سینیٹ الیکشن میں زر اور زور کا استعمال ہوگا تو ملک کی بنیادیں ہل جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کو غیر جمہوری قوتوں کی فتح قرار دے دیا۔ چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی باز گشت قومی اسمبلی میں بھی پہنچ چکی ہے اور اراکین قومی اسمبلی میں گرما گرم بحث ہوئی ہے۔ قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ جمہوری قوتیں غیر جمہوری قوتوں سے پہلی جنگ ہار گئیں اور پاکستان کی بربادی کی بنیاد رکھ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں زر اور زور کا استعمال ہوگا تو ملک کی بنیادیں ہل جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین کے مخالفین کے خلاف بغاوت کی اجازت آئین دیتا ہے اور اب ہمیں گلی کوچوں میں نکلنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ ضمیر بیچنے اور خریدنے والوں کو محب وطن اور نہ بیچنے والوں کو ملک دشمن کہا جارہا ہے جب کہ اس وقت آئین اور پاکستان خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ رضا ربانی کی قربانی سے دو بدترین مخالف جماعتیں قریب آگئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 711260

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/711260/چیئرمین-سینیٹ-کا-الیکشن-پاکستان-کی-بربادی-آغاز-ہے-محمود-اچکزئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org