0
Tuesday 13 Mar 2018 23:39

کراچی کی تعمیر نو کیلئے 10 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

کراچی کی تعمیر نو کیلئے 10 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کی تعمیر نو کیلئے 10 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے برنس گارڈن میں ورلڈ بینک کے تعاون سے ’’کراچی نیبرہوڈ پروگرام‘‘ کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے 98 ملین ڈالرز کی لاگت سے کراچی نیبرہوڈ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، جس میں ورلڈ بینک کا حصہ 86 ملین ڈالرز، جبکہ سندھ حکومت کی حصہ داری 12 ملین ڈالرز کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 2 سال پہلے میں نے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کے ساتھ اس پروجیکٹ پر کام شروع کیا تھا، اس وقت میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات تھا، اس منصوبے کو شروع کرنے میں2 سال لگ گئے، میں سمجھ رہا تھا کہ سندھ حکومت میں بیوروکریٹ رکاوٹیں ہیں، لیکن ورلڈ بینک زیادہ بیوروکریٹ رکاوٹوں کا شکار ہے، لیکن میں نے اور ورلڈ بینک نے مل کر کام کیا، یہ پروجیکٹ 10 ماہ فنڈز ہونے کے باوجود تاخیر کا شکار ہوا، اس پر میں خوش نہیں ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے لوگ ہم پر اعتبار کرتے ہیں، ہم بہتر اور جلد کام کریں گے، تو کراچی کے لوگ ہم پر مزید اعتبار کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کی تعمیر نو کیلئے 10 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، اس شہر کی تعمیرنو ہمیں مل کر کرنی ہے، سندھ حکومت فنڈ دے رہی ہے، ورلڈ بینک بھی مدد کر رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں نے کوشش کی کہ کراچی میں 8 بجے شہر کی مارکیٹیں بند ہو جائیں اور صبح 8 بجے سے مارکیٹیں کھل جائیں اور کام شروع کیا جائے، مگر اس پر بڑے احتجاج ہوئے، یہ شہر پوری رات جاگتا ہے، روشنی ہوتی ہے، ہم اس شہر کی توانائی دیکھ کر پوری سلامتی اور اچھے ماحول میں کھلا رکھنا چاہتے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کو مزید بہتر، سرسبز اور ایک لچکدار میٹروپولیٹن شہر بنانے کیلئے کوشاں ہے، جس کیلئے کراچی ٹرانسفارمیشن اسٹرٹیجی (کے ٹی ایس) اپنائی جا رہی ہے، جس کا مقصد فزیکل اور سماجی و معاشی انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانا اور پانی کی فراہمی اور صفائی، ٹرانسپورٹیشن، اربن اسپیس کی ڈیلیوری سروسز اور اداروں کے استحکام اور ٹرانسفارمیشن کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ورلڈ بینک نے خود کو کراچی ٹرانسفارمیشن اسٹرٹیجی میں انگیج کیا ہے، جس کے تحت وہ سندھ حکومت کے وژن کے حوالے سے تعاون کر رہے ہیں اور ایک جامع کراچی سٹی ڈائیگنوسٹک پروگرام شروع کیا ہے، کے سی ڈی کے تحت شہر کی معیشت، رہنے کے حوالے سے ایک جامع ڈیٹا جمع کرنا ہے اور شہری انفرااسٹرکچر، کراچی میٹروپولیٹن ریجن کو درپیش چیلنجز اور مواقعوں کی فراہمی اور میٹروپولیٹن ریجن کے معاشی قوت کو بہتر بنانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 711274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش