0
Wednesday 14 Mar 2018 10:52

خیبر پختونخوا اور فاٹا میں بارش اور آسمانی بجلی گرنے کیوجہ سے خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی

خیبر پختونخوا اور فاٹا میں بارش اور آسمانی بجلی گرنے کیوجہ سے خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی
اسلام ٹائمز۔ فاٹا اور خیبر پختونخوا میں بارش اور آسمانی بجلی کے باعث مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آج صبح سنٹرل کرم ایجنسی کے علاقے درگئی میں قریبی پہاڑ سے مٹی لانے والی 2 خواتین تودے تلے دب جانے سے جاں بحق ہوئیں۔ اسی طرح خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں ایک چیک پوسٹ پر آسمانی بجلی گرنے سے 1 اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ دوسری جانب چغرزئی بونیر میں میں ایک مکان پر آسمانی بجلی گر گئی، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ڈگر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم حالت نازک ہونے کیوجہ سے خواتین کو پشاور منتقل کیا گیا۔ ادھر اپر دیر میں آسمانی بجلی گرنے سے 1 شخص زخمی جبکہ کئی مویشی ہلاک ہوئے۔ خیبر پختونخوا اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں صبح سے بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فاٹا اور خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں اور برفباری کے ساتھ مزید بارش کا بھی امکان ہے۔
خبر کا کوڈ : 711332
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش