0
Wednesday 14 Mar 2018 15:01

کراچی میں رٹیلرز دودھ فروشوں کی ہڑتال، دکانیں بند، شہری شدید پریشانی کا شکار

کراچی میں رٹیلرز دودھ فروشوں کی ہڑتال، دکانیں بند، شہری شدید پریشانی کا شکار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دودھ کی قیمت کے مسئلے پر دکانداروں نے ہڑتال کر دی، جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں رٹیلرز دودھ فروش دکانداروں اور ہول سیلرز کے درمیان قیمت کے تنازع کے بعد ریٹیلرز نے ہڑتال کرتے ہوئے دکانیں بند کر دیں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے بھینسوں کو دودھ کی پیداوار بڑھانے والے مضر صحت انجکشن پر پابندی کے بعد کراچی میں ڈیری فارمرز نے پیداوار کم ہونے کا جواز بنا کر دودھ کی قیمت 100 روپے فی لیٹر تک مہنگی کر دی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ نے دودھ کی قیمت میں اضافے پر پابندی عائد کرتے ہوئے فی لیٹر 85 روپے میں فروخت کرنے کا حکم دیا، تاہم ہول سیلرز نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ریٹیل دکانداروں کیلئے دودھ کی قیمت 95 روپے فی لیٹر کر دی ہے۔ خوردہ دودھ فروش دکانداروں نے ہول سیلرز سے 95 روپے فی لیٹر قیمت پر دودھ خریدنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگا دودھ خرید کر 85 روپے کی سرکاری قیمت پر نہیں بیچ سکتے۔ شہر قائد میں دکانیں بند ہونے کے باعث دودھ کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ کہیں کہیں اکا دکا دکانیں کھلی ہیں، جہاں دودھ انتہائی مہنگا 100 سے 105 روپے لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے اور لوگوں کی طویل قطاریں لگی ہیں۔ دودھ نہ ملنے کی وجہ سے بالخصوص چھوٹے بچے شدید متاثر ہیں۔ اس پوری صورتحال میں شہری انتظامیہ غائب ہے اور من مانی کرنے والے دودھ فروشوں کو کنٹرول میں ناکام نظر آرہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 711420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش