QR CodeQR Code

پشاور، لاکھوں کا اسلحہ اور ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام

14 Mar 2018 19:51

پشاور پولیس نے پختہ روڈ یوسف خیل پر ناکہ بندی کے دوران ایک موٹر کارکو روکا، جس سے تلاشی لینے پر گاڑی سے 18 عدد رائفل، 36 عدد بندوق 12 بور اور 41500 مختلف بور کے کارتوس برآمد کرکے 3 رکنی اسلحہ سمگلر گروہ کو گرفتار کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے درہ آدم خیل سے لاکھوں مالیت کا اسلحہ، ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر 3 ملزمان کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا، جبکہ دوسری کاروائی میں ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ملزم کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کو باخبر ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت قبائلی علاقہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی اس اطلاع پر ایس ایس پی آپریشن نے ایس پی صدر ڈویژن شوکت خان کی نگرانی میں پشاور کے داخلی راستوں پر ناکہ بندیاں کردی گئیں، ڈی ایس پی صدرسرکل احسان شاہ خان کی زیر قیادت، ایس ایچ او تھانہ متنی حاجی ابراہیم خان بمعہ دیگر نفری پولیس نے پختہ روڈ یوسف خیل پر ناکہ بندی کے دوران موٹر کار نمبر LRS.223 کو روکا، تلاشی لینے پر گاڑی سے 18 عدد رائفل، 36 عدد بندوق 12 بور اور 41500 مختلف بور کے کارتوس برآمد کرکے 3 رکنی اسلحہ سمگلر گروہ اصغر، شہزاد پسران شیر محمد اور شیر محمد ولد غلام محمد ساکنان یوسف خیل کو گرفتار کرلیا۔ جن سے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ جبکہ دوسری کارروائی میں ڈی ایس پی ریگی رحیم حسین خان کی قیادت میں ایس ایچ اوتھانہ ریگی عمران الدین خان بمعہ دیگر نفری پولیس نے سخی پل روڈ نزد شاگئی بازار میں ناکہ بندی کے دوران موٹر کار نمبر LEB.6315 کو روک کر تلاشی لینے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 1125گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم سخاوت خان ولد میر محمد سکنہ میانوالی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 711504

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/711504/پشاور-لاکھوں-کا-اسلحہ-اور-ہیروئن-سمگل-کرنے-کی-کوشش-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org