QR CodeQR Code

پنجاب میں حکمران جماعت کو ایک اور دھچکا، نصراللہ گھمن پی ٹی آئی میں شامل

14 Mar 2018 20:19

بنی گالہ میں پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات کے دوران لیگی ایم پی اے نے کہا کہ ووٹ کی حرمت کے لیے پاکستان تحریک اںصاف کا 126 روز کا دھرنا سیاسی تاریخ کا سنہری باب ہے، پنجاب میں عوام تبدیلی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رضا نصراللہ گھمن نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی، پنجاب اسمبلی کے موجودہ رکن رضا نصراللہ گھمن کا تعلق رانا ثناء اللہ کے شہر فیصل آباد سے ہے، رضا نصراللہ گھمن نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر رضا نصر اللہ نے کہا کہ ووٹ کی حرمت کیلیے 126 روز کا دھرنا سیاسی تاریخ کا سنہری باب ہے جب کہ پنجاب میں عوام تبدیلی کیلیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ نصراللہ گھمن اور ان کے ساتھیوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہیں، نئے پاکستان کی تعمیر کی منزل انشااللہ قریب ہے، ملک بھر میں خصوصا پنجاب میں تبدیلی کی تڑپ دیکھ رہا ہوں جب کہ عوامی رابطہ مہم کے بعد انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ پنجاب میں مسلسل لیگی رہنمائوں کی جانب سے پی ٹی آئی میں شمولیت حکمران جماعت کے لیے درد سر بن چکی ہے۔ اس سے قبل خانیوال سے ممبر قومی اسمبلی اور ہراج گروپ کے سربراہ رضاحیات ہراج نے بھی عمران خان سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی مین شمولیت کا اعلان کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 711511

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/711511/پنجاب-میں-حکمران-جماعت-کو-ایک-اور-دھچکا-نصراللہ-گھمن-پی-ٹی-آئی-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org