0
Wednesday 14 Mar 2018 22:34

رائیونڈ دھماکہ، رینجرز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا، سرچ آپریشن شروع

رائیونڈ دھماکہ، رینجرز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا، سرچ آپریشن شروع
اسلام ٹائمز۔ رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کے قریب نثار چیک پوسٹ پر ہونیوالے بم دھماکے کے بعد رینجرز کی کوئیک رسپارنس فورس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق رائیونڈ میں تبلیغی اجتماع کے قریب نثار چیک پوسٹ پر ہونیوالے بم دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ رینجرز کی کوئیک رسپارنس فورس نے بھی علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور علاقے کا سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ دوسری طرف دھماکے کے بعد شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ شہر میں داخل اور باہر جانے والی گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے۔ رائیونڈ بم دھماکے میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے جن میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 711547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش