0
Wednesday 14 Mar 2018 23:35

جامعہ کراچی کی طالبہ کا پروفیسر پر ہراساں کرنے کا الزام، پروفیسر کی تردید

جامعہ کراچی کی طالبہ کا پروفیسر پر ہراساں کرنے کا الزام، پروفیسر کی تردید
اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی کی طالبہ نے پروفیسر پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کر دیا، پروفیسر نے الزام مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کی طالبہ نے پروفیسر پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ نمبروں کے نام پر ایک پروفیسر بلیک میل کرتے ہیں، پروفیسر کہتے ہیں کہ باہر ملو، فون پر بات کرو، ملنے آؤ، تصویریں دو تو پاس ہو جاؤ گی۔ دوسری جانب پروفیسر نے تمام الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیل ہونے والے طالبعلموں نے بدلہ لینے کیلئے میرے خلاف سازش کی ہے۔ طالبہ نے یہ بھی بتایا کہ فیل نہ ہونے کے ڈر سے ٹیچر سے رابطہ رکھا، سر نے کہا تھا کہ یونیورسٹی سے باہر ملو، نہ ملنے کی صورت میں فیل کرنے کی دھمکی دی، سر نے مجھے گروپ کے دیگر لڑکوں سے بات کرنے سے بھی منع کیا، مجھ سے بات کرنے کی وجہ سے گروپ کے تمام لڑکوں کو فیل کر دیا۔ طلبہ نے فیل ہونے کے خلاف وائس چانسلر کو درخواست دی، جبکہ پروفیسر کے خلاف ثبوت بھی پیش کر دیئے۔ واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں 1 ماہ میں طالبات کو ہراساں کرنے کی 3 شکایات درج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 711557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش